مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت نے طوفان الاقصی کے ذریعے خطے اور عالمی سطح پر طوفان برپا کردیا ہے جس کی زد میں آکر صہیونی حکومت کی بنیادیں متزلزل اور اس کا زوال شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے باوجود بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی دن سے اسرائیل کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت طوفان الاقصی کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن فلسطینی مقاومت نے اس حکومت کی بنیاد کو نشانہ بنایا ہے۔
جنرل موسوی نے کہا کہ ہم خطے کے حالات اور واقعات کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں اور ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ